امریکا کے شہر نیویارک کے روزویلٹ جزیرے پر یکے بعد دیگرے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ نیویارک فائر ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
سی بی ایس نیو یارک کی رپورٹ کے مطابق منگل کو صبح 6 بجے (مقامی وقت کے مطابق) "580 مین سٹریٹ، روزویلٹ آئی لینڈ برج اینڈ ٹرام کے جنوب میں" دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
سی بی ایس نیویارک کی طرف سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دھماکوں کی نوعیت کے بارے میں نہیں بتایاگیا جبکہ امدادی کام کی صورت حال بھی غیر واضح ہے۔ ابھی تک کسی زخمی یا بجلی کی بندش کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
برطانوی میڈیا ویب سائٹ دی انڈیپنڈنٹ کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے گیس کےباعث ہوئے جبکہ مین ہولز سے آگ لگنے کے واقعات کی اطلاع بھی ملی ہے۔
میڈیا آؤٹ لیٹ نے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے مزید کہا کہ مبینہ طور پر ایک ٹرانسفارمر پھٹنے کا واقعہ ہوسکتا ہے۔ تاہم، پولیس نے مزید تفصیل بتانے سے گریزکیا ہے