35

یوکرین کے فضائی حملوں کے نتیجے میں 4 روسی شہری ہلاک

روس کے جنوب مغربی علاقوں بیلگوروڈ اور برائنسک میں یوکرین کے فضائی حملوں کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

روسی حکام کے مطابق یوکرین نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوب مغربی علاقوں بیلگوروڈ اور برائنسک میں اہداف پر کئی مہلک فضائی حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کی طرف سے داغے گئے درجنوں میزائلوں اور ڈرونز کو تباہ بھی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ روس نے جمعہ کو یوکرین پر جنگ کے دوران اپنا سب سے بڑا میزائل حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 18 شہری ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جبکہ دارالحکومت کیف، ملک کے جنوب اور مغرب میں رہائشی عمارتیں بھی حملے کی زد میں آئیں۔

کیف نے اس حملے کو یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کی اب تک کی سب سے بڑی میزائل بمباری قرار دیا تھا۔