پاکستانی اداکارہ یشما گِل نے دلکش لُک میں اپنی ویڈیو جاری کر کے فیشن کے متوالوں کے دل جیت لیے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر متحرک رہنے والی یشما گِل اپنے مداحوں کو اپنی ذاتی زندگی کے متعلق بھی باخبر رکھتی ہیں،اداکارہ کی انسٹاگرام پروفائل پر ان کی دنیا کے خوبصورت مقامات پر سیر و تفریح کرنے اور ہر ایک دن کو پُرجوش ہوکر گزارنے کی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی جاسکتی ہیں۔
حال ہی میں یشما گِل نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ دلکش لہنگا چولی پہن کر قاتلانہ ادائیں دکھاتی نظر آرہی ہیں۔
مذکورہ ویڈیو میں یشما گِل نے پاکستانی کلاتھنگ برانڈ 'محسن نوید رانجھا' کا حسین لباس پہنا ہوا ہے اور اپنی لُک کو اپنے دلکش میک اپ، کانوں میں پہنے بڑے بندوں اور زلفوں کو کھول کر مزید دلکش بنایا۔
یشما نے میک اپ کیلئے 'سارا سلون اینڈ اسپا' کا انتخاب کیا جبکہ ان کی جیولری " بی جیولڈ بائے ایچ اے" کا شاہکار ہے۔
مذکورہ پوسٹ کے کیپش میں یشما گِل نے بھارتی گلوکار بی پراک کے گانے "زہرہ جبین"کے الفاظ لکھے اور اسی گانے کو اپنی ویڈیو کے ساتھ بھی لگایا۔
اداکارہ کی اس پوسٹ کے کیپشن میں سوشل میڈیا صارفین محبت کی برسات کرتے نظر آرہے ہیں۔