لاہور میں سموگ کے دوران نیا وائرس پھیل گیا ہے جس کی علامات میں بخار، جسم میں درر اور کھانسی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ وائرس ایک مریض سے مرض دوسرے شخص میں منتقل بھی کر سکتا ہے۔ اس بیماری کے سبب روزانہ 30 سے 40 شہری ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔
بتایا گیا ہےکہ اس مرض سے بچے اور بزرگ خاص طور پر متاثر ہو رہے ہیں تاہم اس سے کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ نگران صوبائی وزیر صحت جاوید اکرام نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ یہ نیا وائرس کورونا ہو سکتا ہے۔ لوگ کورونا کا ٹیسٹ نہیں کروا رہے تاہم مختلف وائرس شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔