52

نئے سال کیلئے بل گیٹس کی اہم پیشگوئی

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے 2024 کیلئے اہم پیشگوئی  کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا سال ہو گا۔


نجی ویب سائیٹ کے مطابق ماضی میں دنیا کے سب سے امیر رہنے والے شخص بل گیٹس نے 10 صفحات پر مشتمل ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نےنئے سال کیلئے اپنی توقعات اور  معاشی و صنعتی پیشگوئیاں کی ہیں ، بل گیٹس نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ سال ہونے والی پیشرفت سے رواں دہائی کے دوران اس اے آئی ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کی بنیاد رکھنے میں مدد ملے گی،بل گیٹس2024 میں وہ اے آئی ٹیکنالوجی میں مزید تنوع دیکھنے کی توقع رکھتے ہیں,ہمیں اے آئی ٹیکنالوجی سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔


بل گیٹس کا مزید کہنا تھا کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے ویکسینز اور ادویات کی تیاری کا عمل تیز ہوگا جس سے 5 سال سے کم عمر بچوں کی زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی،آنے والے برسوں میں اے آئی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں عام ہو جائے گی اور اے آئی ٹولز سے ہمیں عالمی صحت کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملے گا،انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اینٹی بائیوٹیکس مزاحمت کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے بھی اے آئی ٹیکنالوجی مددگار ثابت ہوگی،واضح رہے کہ بل گیٹس اے آئی ٹیکنالوجی کی حمایت میں کافی عرصے سے اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔


جولائی میں ایک بلاگ پوسٹ میں بل گیٹس نے کہا تھا کہ اے آئی ٹیکنالوجی دنیا میں پرسنل کمپیوٹر کے بعد اب تک کی سب سے اہم ترین پیشرفت ہے اور اس سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے،بل گیٹس نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے مختلف مسائل جیسے ڈیپ فیک تصاویر یا ویڈیوز، اسکولوں میں نقل اور متعصب الگورتھمز ضرور ابھرے ہیں، مگر ان کی روک تھام ممکن ہے۔