46

ملک کے پانچ اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد: وزارت صحت نے ملک کے پانچ اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ کوئٹہ سے سیوریج کے پانی کے دوw نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا جبکہ کراچی میں ملیر اور حب جبکہ پشاور اور خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں بھی سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا۔

وزارت صحت نے بتایا کہ پولیو پروگرام کا سرویلنس نظام بہت مضبوط ہے اور حکومت پولیو کے خاتمے کیلے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔ ترجمان وزارت صحت نے کہا ہک پولیو کے ہائی رسک ایریاز میں مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے۔


وزارت صحت نے ایک بار پھر تمام والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو مہم کے دوران تمام بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں اور ٹیموں سے رابطہ کریں۔