39

عمران اشرف نے محبت، اعتبار اور اعتماد کے معاملے میں خود کو بھولا قرار دیدیا

سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کی شادی کے بعد معروف پاکستانی اداکار عمران اشرف کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے خود کو محبت،اعتبار اور اعتماد کے معاملے میں خود کو بھولا قرار دیدیا ہے۔

معروف پاکستانی اداکار عمران اشرف بھولا کےکردار سے شہرت حاصل کی،جس میں انہوں اپنی بہترین اداکاری سے لاکھوں مداحوں کے دلوں میں جگہ بنالی۔ عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کے اچانک نکاح پر سوشل میڈیا پر اُن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ کچھ کی جانب سے کڑی تنقید بھی کی جارہی ہے۔

 

 

اسی دوران عمران اشرف سےایک پروگرام میں خاتون سوال کرتیں ہیں کہ بھولا کے کردار میں آپ کافی بھولے تھےلیکن اصل میں آپ اتنے بھولے لگتے نہیں،خاتون کے سوال پر اداکار نےجواب دیتے ہوئےکہا کہ جب بات محبت ،اعتماد اور اعتبار کی آجائے تو میں واقعی بہت بھولا ہوں، لیکن باقی معاملات میں نہیں ہوں۔

وائرل ویڈیو پرصارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے،ایک صارف نےلکھا کہ عمران اشرف اچھے اداکارکیساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی ہیں،جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ انکی اس بات سے واضح ہوتا ہے کہ  یہ اس وقت کیوں اکیلئے ہیں۔