32

ڈکیتی کی وارداتوں میں لوٹنے والے موبائل فونز کا ڈیٹا ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے ایپ متعارف

راہزنی، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لوٹنے والے موبائل فونز کو پولیس نےان تمام موبائل فونزکا ڈیٹا ڈیجیٹلائز کرتے ہوئے موبائل ایپ متعارف کروا دی۔

رپورٹس کے مطابق پشاور پولیس نے راہزنی، چوری شدہ موبائل مونز کی خرید و فروخت روکنے کے لیے فانڈ مائے سیل فون کے نام سے موبائل ایپ لانچ کردی، اپلیکشن کی رسائی شہر بھر کے تمام موبائل ڈیلرز کو دی گئی ہے۔جو موبائل خریدتے وقت مزکورہ ای ایم ای آئی کی تصدیق ایپ کے ذریعے کر سکیں گے۔

 ایس ایس پی آپرشنز کاشف آفتاب کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ایپلیکشن میں پولیس ریکارڈ میں مطلوب آٹھ ہزارموبائل فونزکا ڈیٹا شامل کیا گیا ہے۔پشاورپولیس نے موبائل ایپ میں دیگراضلاع اور صوبوں کو بھی مطلوب موبائل فونز کا ڈیٹا مرحلہ وار شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔