22

الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کا کام مکمل کر لیا

عام انتخابات کی تیاریاں الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کا کام بھی بروقت مکمل کر لیا۔

ذرائع کے مطابق  الیکشن کمیشن کو حتمی ووٹر فہرستیں نادرا سے موصول ہوگئیں ، الیکشن کمیشن کو بغیر تصاویر کے ووٹر فہرستیں موصول ہو گئیں، الیکشن کمیشن نے 90 فیصد اضلاع میں ووٹر فہرستیں مہیا کر دی ہیں، ذرائع کے مطابق  باقی اضلاع میں کل تک فہرستیں پہنچ جائیں گی،الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز 8300 پر اپنے ووٹ کا اپڈیٹڈ اندراج چیک کر سکتے ہیں،  نادرا یکم جنوری تک ووٹرز کی تصاویر والی فہرستیں الیکشن کمیشن کو دے گا،  تصاویر والی ووٹر فہرستیں صرف الیکشن حکام کے پاس موجود رہیں گی، امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کو بغیر تصاویر کے ووٹر فہرست دی جائے گی۔