60

ایف بی آر کا شوگر ملز کی ٹیکس چوری روکنے کے لیے بڑا قدم

ایف بی آر نے ٹیکس چوری روکنے کے لیے فیلڈ فارمیشنز کی ٹیمیں ملک بھر کی شوگر ملوں پر تعینات کر دیں۔  

ایف بی آر حکام کے مطابق ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز کی ٹیمیں ملک بھر کی شوگر ملوں پر تعینات کر دی گئی ہیں، چینی  کی پیداوار، فروخت، کلیئرنس، سٹاک اور دیگر سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، چینی کی تیار کردہ یا فراہم کردہ ہر بوری پر ٹیکس سٹیمپ لگانا لازمی ہے، ٹیکس سٹیمپ نہ ہونے کی صورت میں مال ضبط اور ڈیفالٹر کو تین سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے، چینی پر سیلز ٹیکس کی چوری کی کسی بھی کوشش سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، چینی چوری میں ملوث مل مالکان کے خلاف مقدمہ چلایا جاۓ گا۔