29

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پولیس کو شیریں مزاری کو گرفتارنہ کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گرفتارنہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی جبکہ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان عدالت میں پیش ہوئے۔

پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کردی گئی ہے، عدالتی حکم پر پولیس رپورٹ کی کاپی درخواست گزار کو فراہم کردی گئی۔

عدالت نے پولیس کوشیریں مزاری کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

آئی جی اسلام آباد اپنے تحریری جواب میں عدالت سے معافی مانگ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کو ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا تھا لیکن عدالتی حکم کے باوجود ان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔