35

خصوصی افراد اب گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے،نادرا

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نےخصوصی افراد کی سہولت کے لیے اپنی شاندار سہولت شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

نادرا حکام کے مطابق خصوصی افراد اب گھر بیٹھے ہی اپنے شناختی کارڈ بنواسکیں گے، جس کیلئے خصوصی ہیلپ لائن 1777 کا اجرا کیا گیا ہے۔

اب خصوصی افراد ہیلپ لائن سے تمام تر معلومات حاصل کر سکیں گے،انہیں ہیلپ لائن سے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے میں مدد فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ رواں  سال مارچ میں نادرا کی جانب سے شہریوں  کیلئےاسمارٹ فون کے ذریعے شناختی کارڈ بنوانے کیلئے پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کروائی گئی تھی۔