31

اڈیالہ جیل میں عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت جاری

اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت جاری ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیرسماعت کررہے ہیں۔

نیب کے پراسیکیوٹر مظفرعباسی ٹیم کے ہمراہ کمرہ عدالت پہنچے، جب کہ چئیرمین پی ٹی آئی اور ان کے وکیل لطیف کھوسہ بھی کمرہ عدالت پہنچ گئے۔

قبل ازیں سابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے وکلا میں لطیف کھوسہ ، نعیم پنجوتھا، انتظار پنجوتھا، سائرہ ایڈووکیٹ اور علی بٹر شامل ہیں۔ لیگل ٹیم نے اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں عمران خان سے ملاقات کرے گی۔

بتایا گیا ہےکہ لیگل ٹیم عمران خان سے ان کے خلاف جاری کیسز سے متعلق تفصیلی مشاورت کرے گی۔

 گزشتہ روز نیب ٹیم القادر ٹرسٹ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرنے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔ نیب کی ٹیم 6 گھنٹے اڈیالہ جیل میں موجود رہی اور عمران خان سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

نیب ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر مستنصرامام اور محمد غفران شامل تھے، جنہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل کے کانفرنس روم میں تفتیش کی۔