43

صارفین کیلئے خوشخبری : انسٹا میں دلچسپ فیچر کا اضافہ

میٹا کی جانب سے واٹس ایپ ایپلیکیشن میں متعدد فیچرز اور اپ ڈیٹس متعارف کروائے جارہے ہیں، واٹس ایپ کے بعد اب انسٹاگرام میں بھی ایک نیا فیچر متعارف کروایا جارہا ہے۔

مصنوعی ذہانت (AI) کے علاوہ اب سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکشن ’انسٹاگرام‘ پر بھی نئی اپڈیٹس متعارف کروائی جارہی ہیں۔

اس سے قبل سیم سنگ فونز کے لیے کیمرہ شارٹ کٹ اور اسٹوریز کو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔

ٹپسٹر اور موبائل ڈویلپر الیسنڈرو پالوزی کی جانب سے انسٹاگرام کیلئے ایک نیا اور منفرد فیچر لانچ کیا جارہا ہے۔ یہ نیا فیچر ’مائی ویک‘ کے نام سے لیک کیا گیا ہے۔

اس فیچر کی مدد سے انسٹا اسٹوریز کا وقت بڑھادیا گیا ہے، یعنی انسٹا صارفین انسٹا اسٹوریز کو پورے ہفتے تک برقرار رکھ سکیں گے۔

صارفین اس فیچر کی مدد سے اپنی مرضی سے نہ صرف اسٹوری کو پورا ہفتہ برقرار رکھ سکتے ہیں بلکہ ان اسٹوریز کو بدل بھی سکتے ہیں اور چاہیں تو ان اسٹوریز میں نئی اسٹوری بھی شامل کر سکتے ہیں۔

اب تک یہ فیچر جاری نہیں کیا گیا ہے، لیکن توقع ہے کہ جلد یہ فیچر صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔