وٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل حل ، اب اسٹیٹس لگائیں تازہ بتازہ اور خاص ،سوشل میڈیا صارفین کے لئے وٹس ایپ نے اسٹیٹس سے وابستہ خاص فیچر پیش کردیا ۔
ہاٹس ایپ ایک ایسا ایپ ہے جو تقریبا زیادہ تر لوگوں کے فون میں ملتا ہے ۔ وہاٹس ایپ کے ذریعہ لوگوں کے کئی کام آسان ہوگئے ہیں اور میلوں دور بیٹھے لوگوں سے بھی آسانی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔
وہاٹس ایپ پر ویسے تو کئی فیچر کافی کام کے ہیں، لیکن اسٹیٹس فیچر لوگوں کے پسندیدہ فیچرز میں سے ایک ہے ۔ جب بات اسٹیٹس فیچر کی چل رہی ہے تو یہ بتانا ضروری ہے کہ اس سے وابستہ ایک نیا فیچر رول آوٹ ہوگیا ہے ۔
WABetaInfo کی پوسٹ کے مطابق بیٹا 2.23.25.3 اپ ڈیٹ میں اسٹیٹس کیلئے بھی نیا اپ ڈیٹ پیش کردیا گیا ہے ۔ ایپ میں اسٹیٹس کیلئے فلٹر دیدیا گیا ہے۔ ایپ میں فلٹر آنے کے بعد آپ کو اسٹیٹس چار سیکشن میں تقسیم ہوتا نظر آئے گا ۔
اس میں ایک ‘All, Recent, Viewed, Muted’ ہے ۔ اس کیلئے اے آئی آئی سیکشن میں آپ کو سبھی اسٹیٹس دکھائی دیں گے ۔ وہیں ریسینٹ سیکشن میں جو سب سے تازہ اسٹیٹس ہوں گے، وہ دکھائی دیں گے اور ویوڈ سیکشن میں جیسے کہ نام سے ہی پتہ چل رہا ہے، اس میں وہ اسٹیٹس ہوں گے، جنہیں آپ دیکھ چکے ہیں اور آخر میں میوٹیڈ سیکشن ہے، جس میں آپ کے ذریعہ میوٹ کئے گئے اسٹیٹس موجود ہوں گے ۔
اس کے علاوہ وہاٹس ایپ نے حال ہی میں ایک نیا وائس چیٹ فیچر کو گروپ چیٹس کیلئے بھی جاری کردیا ہے ۔ وائس کال یا وائس نوٹس کے مقابلہ میں نیا فیچر الگ طرح سے کام کرتا ہے ۔ اس نئے فیچر میں وائس چیٹ شروع ہونے کے بعد ہر گروپ میں ممبر کے پاس الگ سے رنگ نہیں جائے گی بلکہ اس میں یوزرس کو سائلینٹ نوٹیفکیشن ریسیو ہوگا۔