55

جیالے الیکشن کے لیے جاگ چکے ہیں،بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ پختون خوا کے جیالے الیکشن کے لیے جاگ چکے ہیں، الیکشن سے بھاگنے والے نہیں الیکشن کا مطالبہ کررہے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا نوشہرہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی نے جس طرح دہشت گردو کا انتہا پسندوں کا مقابلہ کیا سب کے سامنے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہے اس ملک کے لیے، پاکستان مشکلات سے دو چار ہے آج کل، کہا سےشروع کرو ،معیشت تباہ حال ہے، مہنگائی عروج پر ہے بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔لائن آرڈر کی صورتحال پاکستان میں ،جس ملک تباہی کی جانب گامزن ہے۔میرا بھی اردو کمزور ہے جیسا آپ کا اردو کمزور ہے۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کا پاس رکھا۔عوام پوچھ رہی ہے آج کہ کیا یہ وہ جمہوریت ہے جس کے لیے بے نظیر بھٹو، اور قائد اعوان نے قربانی دی ۔افغانستان کی وجہ سے سکیورٹی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ اس سب مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے لیے نہیں عوام کے لیے سوچتی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا ماننا ہے اگر ملک کو بچانا ہے تو صاف و شفاف الیکشن ہو ۔ جسٹس فائز ایسا اس بات کو یقینی بنائیں  کہ صاف و شفاف الیکشن ہو ۔اگر صاف و شفاف الیکشن نہیں ہوتے تو پھر الیکشن کرنے کا فائدہ کیا ۔عوام کا پیسہ ایسے الیکشن پر ڈبویا جائے جو صاف و شفاف نہ ہو۔اگر بلاول بھٹو وزیر اعظم بنے گا تو دوسرا دھاندلی کا الزام لگا کر دھرنے شرور کرینگے۔