31

حکومت ملی تو آئی جے آئی کا حصہ نہیں بنیں گے،بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ حکومت سنبھالنے کا موقع ملا تو کسی آئی جے آئی کا حصہ  نہیں بنیں گے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  کا پشاور میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ورکرز کنونشن کا سلسلہ جاری ہے۔27 نومبر کو پیپلزپارٹی یوم تاسیس منا رہی ہے۔اس بار یوم تاسیس بلوچستان میں منائیں گے۔ پیپلزپارٹی کے کارکن نظریاتی اور بہادر ہیں۔ہمارا اگلا کنونشن دیر اور پھر چترال میں ہو گا۔ ورکرز کنونشن میں مجھے بہت مزہ آ رہا ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھاکہ نوجوانوں کو بھٹو ازم کے بارے میں بتانا ہے ۔عوام کی خدمت کرنا بھٹو ازم ہے۔ اشرافیہ نہیں مزدوروں کی خدمت کرنا بھٹو ازم ہے ۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  کاکہنا تھاکہ سزائے موت بھی ملے تب بھی ہم اصولوں سے نہیں ہٹتے۔ ہماری تاریخ ہے، ذوالفقار بھٹو کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا، اصولوں سے ہٹے،قائد عوام ذوالفقار بھٹو شہید اپنے اصولوں پر قائم رہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ بینظیر بھٹو شہید بھی اپنے اصولوں پر 30 برس جدوجہد کرتی رہیں۔ میرے پشاور کے بھائی بینظیر بھٹو شہید کے ساتھ رہے۔ ایک نہتی لڑکی دو آمروں سے ٹکرائیں،ضیا اور مشرف کا مقابلہ کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا ورکر کنونشن میں ن لیگ کو بھی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہنا تھاکہ ایک پارٹی مہنگائی لیگ بن چکی، وہ گورننس کرنا نہیں جانتی۔ نہ ووٹ کی عزت کرتے ہیں، نہ ہی خدمت کرنا جانتے ہیں۔ وہ اپنی 16 ماہ کی کارکردگی پر شرمندہ ہیں۔