34

گڈز ٹرانسپورٹرزنے ایکسل لوڈ لمٹ کے نفاذ کا فیصلہ خوش آئند قرار دیدیا

گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے ایکسل لوڈ لمٹ کے نفاذ کے فیصلے کو معیشت کی بحالی کے لئے خوش آئند قرار دے دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اویس چوہدری نے کہا کہ اوورلوڈ کا خاتمہ پاکستانی معیشت کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کر دے گا۔ اوورلوڈنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

 ان کاکہناتھا کہ اوورلوڈنگ ملکی شاہراہوں کی تباہی کے ساتھ ساتھ حادثات کا سبب بھی بنتی ہے۔ جس کی وجہ سے سالانہ ہزاروں بے گناہ افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

 رہنمائوں نے کہا کہ چند مفاد پرست صنعتکار ذاتی مفادات کے حصول کیلئے ایکسل لوڈ لمٹ کی مخالفت کرتے ہوئے حقائق کو توڑ مروڑ کر حکومت کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اوورلوڈنگ کے ذریعے اپنے ذاتی مفادات کا تحفظ کر سکیں۔