37

بیرون ممالک کے ساتھ معاہدوں میں وزیراعظم کی پیشگی منظوری لازم قرار

اسلام آباد(شہزاد پراچہ)وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیرونی ممالک کے ساتھ مذاکرات بشمول مفاہمت کی یادداشت (ایم او یوز)، تعاون کے معاہدوں اور بین الاقوامی معاہدوں کو کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے سے پہلے وزیراعظم سے پیشگی منظوری لیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے 30 اکتوبر 2023 کو ہونے والے اپنے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ “اب سے بیرونی ممالک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات بشمول مفاہمت کی یادداشت (ایم او یوز)، تعاون کے معاہدوں اور بین الاقوامی معاہدوں کو کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے سے پہلے وزیراعظم سے پیشگی منظوری لیں۔

کابینہ کے سامنے کیسز رکھنے سے پہلے رولز آف بزنس، 1973 کے قاعدہ 17 (1) (a) یا 17 (1) (b) کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری ضروری قرار دی گئی ہے ۔