30

وزیراعظم کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال پراجلاس،اہم فیصلے

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت انتظامی امور، امن و امان کی صورتحال اور انسداد منشیات کے حوالے سے اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو اجلاس میں وزیراعظم کو اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا ۔

 اجلاس میں وزیراعظم کو اسلام آباد میں سرکاری ملکیتی زمینوں پر غیر قانونی تجاوزات، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زیر سرپرستی ترقیاتی منصوبوں، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹوری پولیس کی کارکردگی اور دیگر امور کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا تھاکہ  اسلام آباد میں گاڑیوں کی خریدو فروخت کیلئے شہر کے مختلف حصوں میں قائم شورومز کی وجہ سے پارکنگ اور ٹریفک کیلئے پیدا کردہ مسائل کا فوری سد باب کیا جائے. اسلام آباد میں گاڑیوں کی نمائش، نیلامی و خرید و فروخت کے لیے مناسب مقام پر ایک کار سٹی (Car City) کا جامع منصوبہ بنایا جائے۔  اسلام آباد میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی تشکیل دی جائے.

نگران وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو اسلام آباد میں ڈولفن فورس کے قیام کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ضروری اقدامات لینے کی ہدایت کردی۔

  انوار الحق کاکڑ کاکہنا تھاکہ  اسلام آباد پولیس شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر حکمت عملی تشکیل دے۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ  اسلام آباد میں جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کے کیمروں کو استعمال میں لا کر ای چالان کے نظام کا مکمل طور پر نفاذ کر دیا گیا ہے.

وزیراعظم نے پولیس حکام کو تعلیمی اداروں اور ان کے اطراف میں منشیات اور نشہ آور اشیاء فروخت کرنے والوں کی شناخت اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔


نگران وزیراعظم کاکہنا تھاکہ  اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کے لیے مزید 160 نئی بسیں آنے والی ہیں جس سے پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام مزید مؤثر ہو جائے گا۔ اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے مرکزی ڈیجیٹل نظام کا قیام عمل میں لایا جائے. پرانی گاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر رائج ماحولیاتی آلودگی کے معیار پر فٹنس سرٹیفکیٹ کا اجراء کیا جائے. ملک بھر میں ڈرائیونگ لائیسنس کے اجراء کے نظام کو شفاف اور مؤثر بنایا جائے.