شاداب خان کی پینتھرز نے چیمپئنز ون ڈے کپ جیت لیا۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں مارخورز کے کپتان افتخار احمد کا ٹاس جیتنا بے سود رہا۔ اوپنر زین عباس 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، کامران غلام دو رنز بنا سکے، فخر زمان نے 46 اور حسیب اللہ نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔
ان کے بعد بسمہ اللہ خان 16 رنز کے ساتھ ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے اور پوری ٹیم 122 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پینتھرز کے محمد حسنین اور عرفات منہاس نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں عبدالواحد بنگلزئی نے 41 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ساجد خان 15 اور عثمان خان 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے پھر رضوان محمود نے 16 اور کپتان شاداب خان نے 14 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 5 وکٹ سے فتح دلا دی۔
پینتھرز نے 123 رنز کا ہدف 18 اوورز میں پورا کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں دو شکار اور 15 رنز کی بدولت ساجد خان مین آف دی میچ بنے۔
فاتح ٹیم کے عثمان خان ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر ا ور بہترین وکٹ کیپر قرار جبکہ محمد حسنین نے بہترین بولر اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔