پشاور۔پشاورکے نواحی علاقہ انقلاب روڈ پرمسلح ڈاکوؤں نے محفل موسیقی کی تقریب سے واپس جانے والے خواجہ سراؤں کو لوٹتے ہوئے ہزاروں کی نقدی اورموبائل فون سے محروم کردیا ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا خواجہ سراء سپنا عرف سمع ولد حنیف نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ روزاپنے دیگر خواجہ سراء ساتھیوں کے ہمراہ منگنی کی تقریب کے بعدسوزوکی پک اپ میں واپس جا رہے تھے ۔
ا س دوران راستہ میں تھانہ انقلاب کے علاقہ احمد خیل کے قریب ملزمان نے ا نہیں گھیر لیالوٹ مار کرتے ہوئے ان سے 14 ہزارروپے کی رقم اورقیمتی موبائل چھین لئے مسلح ملزمان نے انہیں مارتے پیٹتے ہوئے تشدد کا نشانہ بھی بنایا اورپھر موقع سے فرارہوگئے پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزمان رسول خان ٗآصف ٗاسراراورمنور خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
551