74

آزاد کشمیر میں انوکھی اور منفرد شادی ،6 بھائیوں کی ایک ہی دن بارات

 آزاد کشمیر میں انوکھی اور منفرد شادی ، ایک ہی دن 6 سگے بھائی 6 دلہنیں  لے کر آ گئے۔

آزاد کشمیر کوٹلی کے علاقے سمروڑ میں استاد محمد شفیع نے اپنے 6 بیٹوں کی ایک ہی دن شادی کرکے نئی مثال قائم کر دی۔ تمام بھائیوں کی ارینج میرج اور اپنے ہی خاندان میں ہوئی۔

اس شادی میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کئی ہزار افراد نے شرکت کی ، اس منفرد شادی کی پورےعلاقے میں دھوم مچ گئی۔

استاد محمد محمد شفیع نے بارات لانے کے موقع پر کہا کہ  میرے 6 بیٹے ہیں اور سب کی شادی ایک ساتھ  اس لئے کی کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے اور سب کی الگ الگ شادی کرنا مشکل ہے۔