51

کینیا میں شہری نے جعلی وکیل بن کر 26 مقدمات جیت لیے

نیروبی: کینیا کے ایک شخص کو حال ہی میں اس بات پر گرفتار کیا گیا ہے کہ اس نے ایک وکیل کی نقالی کرتے ہوئے 26 مختلف مقدمات میں مؤکلوں کی نمائندگی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برائن میوندا نامی ایک شخص نے وکیل کا روپ دھار کا 26 مقدمات کا کیس لڑا اور حیرت انگیز طور پر وہ تمام وہ کیس جیت گیا۔

اس سے بھی زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ شہری  نے کبھی بھی کوئی وکالت کی باقاعدہ تربیت حاصل نہیں کی۔

نوجوان شہری 26 مختلف مقدمات میں کورٹ آف اپیل ججز اور ہائی کورٹ کے ججوں کے سامنے مؤکلوں کی نمائندگی کرنے میں کامیاب ہوا۔  وہ خود کو ایک قابل وکیل کے طور پر پیش کرتا تھا اور وہ بھی اسطرح کہ ججوں میں سے کسی کو بھی اس پر شک نہیں ہوا۔

کینیا کی لاء سوسائٹی (ایل ایس کے) نے برائن میونڈا نامی اصل وکیل کی طرف سے شکایات موصول ہونے کے بعد ہی کارروائی کرتے ہوئے نوجوان جعلی وکیل کو پکڑا۔