35

ورلڈ کپ نے گوگل کو بھی اپنے سحر میں جکڑلیا

آج سے کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا بھارت میں آغاز ہوگیا ہے، اسی مناسبت سے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل پر بھی کرکٹ ورلڈ کپ کا بخار چڑھ گیا ہے۔

ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کے لیے شائقین کرکٹ 4 سال کا طویل انتظار کرتے ہیں جو آج ختم ہوگیا۔

ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن نے دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو بری طرح اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے جس سے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل بھی نہیں بچا ہے اور اس نے ورلڈ کپ کے افتتاح کے موقع پر اپنے ڈوڈل کو کرکٹ کے رنگ میں ڈھال لیا ہے۔

اس نئے ڈوڈل میں 2 بطخیں ہاتھ میں بیٹ تھامے کریز کے درمیان رنز بناتی دکھائی گئی ہیں، جو شائقین کرکٹ کے جوش وجذبے کو مزید بڑھا رہے ہیں۔

نئے ڈوڈل میں دو بطخیں ہاتھ میں بیٹ تھامے کریز کے درمیان رنز بناتی دکھائی گئی ہیں۔