200

اکتوبر کا مہینہ کن 4 ستاروں کیلئے خوش قسمت ثابت ہوگا؟

سال 2023 برق رفتاری سے اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور رواں سال کا دسواں مہینہ یعنی اکتوبر شروع ہوچکا ہے، ایسے میں ماہرین فلکیات نے کچھ پیشگوئیاں کی ہیں۔

یوں تو مستقبل کا احوال جاننا انسانوں کے بس کی بات نہیں لیکن ستاروں کا علم رکھنے والے افراد کچھ پیشگوئیاں ضرور کرتے ہیں جو کبھی درست تو کبھی غلط ثابت ہوجاتی ہیں۔

آج بھی ہم آپ کو بتائیں گے کہ وہ کون سے چار ستارے ہیں جن کے لیے یہ ماہ اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔

1) برج حمل:

فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 

تمام برج میں پہلے نمبر پر موجود حمل سے متعلق ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ مہینہ ان افراد کے لیے اچھا اور خوشگوار ثابت ہوسکتا ہے، وہ افراد جن کے رشتہ داروں سے تعلقات اچھے نہیں ، وہ اچھے ہونے کے امکانات ہیں، اس کے علاوہ ہوسکتا ہے کوئی ترقی ان کا اس مہینے انتظار کررہی ہو۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ماہ اکتوبر ان لوگوں کے لیے سال کے بہترین مہینوں میں سے ایک ہوگا۔

2) برج سرطان:

فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 

وہ افراد جو اپنی فیملی کے لیے وقت نہیں نکال پاتے، اس مہینے امکان ہے کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں گے۔

اس کے علاوہ وہ جس چیز کا کئی دنوں یا مہینوں سے انتظار کررہے ہیں، ہوسکتا ہے وہ اس ماہ انہیں مل جائے، یہ مہینہ سرطان کے لیے گزشتہ کئی مہینوں سے اچھا ثابت ہوگا۔

3) برج میزان:

فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 

اس ماہ یہ افراد اگر اپنی زندگی کو متوازن طریقے سے لے کر چلیں تو یہ ان کے لیے شاندار ماہ ثابت ہوسکتا ہے، کوشش یہ کرنی ہوگی کہ گھر اور کاروباری اور پروفیشنل زندگی الگ رکھیں، اس کے علاوہ کوئی موقع چھوٹا سمجھ کر نہ جانے دیں۔

4) برج جدی:

فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 

برج جدی کے افراد کو بھی ماہرین نے اس فہرست میں شامل کیا ہے جن کا رواں ماہ بہت اچھا گزرنے والا ہے۔

ہوسکتا ہے انہیں وہ خوشخبری مل جائے جس کے انتظار میں وہ ہیں یا کوئی ایسی خواہش پوری ہوجائے جو وہ کب سے چاہتے ہیں۔