اسرائیلی فوجیوں نے زیرِ محاصرہ غزہ کی پٹّی میں مظاہرہ کرنیوالے فلسطینیوں پرگولیاں چلادیں، جس کے نتیجے میں 11 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
غزہ کی فلسطین وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اصلی گولیوں کا اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
بیان کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے 11 فلسطینی زخمی ہوگئے جبکہ مظاہرین کی ایک کثیر تعداد آنسو گیس سے متاثر ہوئی۔
واضح رہے کہ غزہ کے فلسطینی متعصب یہودیوں کے مسجد اقصیٰ پر دھاووں اور مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر کی جانیوالی غیر قانونی کاروائیوں کیخلاف گزشتہ 10 روز سے احتجاج کررہے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت نے 24 ستمبر کو جاری بیان میں بتایا تھا کہ سرحدی علاقے میں مظاہرہ کرنیوالے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمیوں ہونیوالوں کی تعداد 6 ہوگئی۔