590

صوابی میں 8 مریضوں میں انفلوئنز وائرس کی تصدیق

پشاور۔قومی ادارہ صحت نے صوابی میں 8 مریضوں میں انفلوئنز وائرس کی تصدیق کردی ہے رپورٹ کے مطابق سوائن فلو ( انفلو ئنز وائرس) کے صوابی سے 34خون کے نمونوں میں سے 8میں انفلو ئنزا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

محکمہ صحت کو ارسال کردہ رپورٹ کے مطابق ملتان میں 193 ٗ راولپنڈی میں 112ٗ اسلام آباد میں 80ٗ کراچی میں 5ٗ رحیم یار خان میں 5ٗ لاہور میں 1ٗ فیصل آباد میں 1 ٗ میانوالی میں 2افراد میں انفلوئنز وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ پشاور میں ڈینگی کے خطرات کے پیش نظر 14یونین کونسلوں کو لاروے کی پیدائش کے حوالے سے حساس قرار دیا گیا ہے اور15 مارچ سے یکم اپریل تک خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔