118

پاکستان کا ایک اورفوجی دستہ سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ

راولپنڈی ۔پاک فوج نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ سیکورٹی تعاون کے تسلسل کے تحت اپنا مزید ایک فوجی دستہ تربیتی اور مشاورتی مشن پر سعودی عرب بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ سیکورٹی تعاون کے تسلسل کے تحت پاک فوج اپنا ایک دستہ تربیتی اور مشاورتی مشن پر سعودی عرب روانہ کیا جائے گا۔

یہ یا پہلے سے وہاں موجود فوجی سعودی عرب سے باہر کام نہیں کریں گے ۔ پاک فوج نے دیگر کئی جی سی سی اور علاقائی ممالک کے ساتھ دو طرفہ سیکورٹی تعاون کو برقرار رکھا ہے۔