114

سینٹ ا نتخابات ٗ وزیر اعلیٰ اور گورنر میں رابطہ


پشاور ۔ وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں سینیٹ کے امیدواروں کی حمایت پر بات چیت کی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا کو ٹیلی فون کیا جس میں سینیٹ الیکشن میں ایک دوسرے کے امیدواروں کی حمایت پر گفتگو کی گئی ۔ پرویز خٹک نے مسلم لیگ(ن) کی جانب سے تحریک انصاف کے ٹیکنوکریٹ امیدواروں کی حمایت پر غورً کیا گیا تاہم حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا ۔