415

ڈسٹرکٹ جیل ہری پور میں قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی

ہری پور: مردان میں جرگے کے دوران تین افراد کو قتل کرنے والے مجرم سیف الاسلام کو ڈسٹرکٹ جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مجرم سیف الاسلام نے 2003 میں ایک جرگے میں موجود افراد پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کر دیا تھا، سیشن کورٹ مردان نے مجرم کو 3 بار پھانسی کی سزا سنائی تھی جس پر مجرم نے سپریم کورٹ میں رحم کی اپیل بھی دائر کی تاہم ہائی کورٹ اور سپریم  کورٹ نے مجرم کی رحم کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے پھانسی کی سزا کو برقرار رکھا۔

جیل حکام نے قانونی ضابطے مکمل کرکے لاش لواحقین کے حوالے کردی۔  مجرم کے لواحقین لاش لے کر اپنے آبائی علاقے روانہ ہوگئے ہیں۔