35

روس کا یوکرین کی مارکیٹ پر میزائل حملہ ،16افراد ہلاک

یوکرین کے شہر ڈونیٹسک میں  روسی میزائل حملے میں کم از کم سولہ افراد ہوگئے ۔

تفصیلات کےمطابق یوکرینی وزیراعظم ڈینس شمیہل نے بتایا کہ روس نے میزائل کے ذریعے ایک مارکیٹ کو نشانہ بنایا، جس میں ایک بچے سمیت کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ حملے میں کم از کم 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔انہوں نے حملے میں مرنیوالوں کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت بھی کی۔ان کا کہناتھا کہ اپنے شہریوں کو اکیلے نہیں چھوڑیں گے ،ہم حملے میں متاثر ہونیوالے افراد کی مدد کررہے ہیں ۔

دوسری جانب روس کی طرف سے یوکرین کے علاقے اوڈیسا پر مسلح ڈرونز  کے  حملے میں ایک شخص ہلاک اور بندرگاہ اور زرعی بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ملی ہے۔اوڈیسا ریجن کے ملٹری ایڈمنسٹریشن کے سربراہ اولیگ کیپر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ روس نے آج تقریباً 3 گھنٹے تک اوڈیسا کے ازمیل ضلع پر ڈرونز  سے  حملہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  زرعی ادارے کا ایک ملازم اس حملے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھاہے۔انہوں نے کہا کہ اس حملے سے   علاقے میں تباہی ہوئی ہے اور کئی مقامات  آگ کی لپیٹ میں ہیں اور کئی ایک علاقوں بندرگاہ اور زرعی بنیادی ڈھانچے والی عمارتوں کو  نقصان پہنچا ہے۔