صارفین کیلئے بڑی خوشخبری یا کچھ اور۔۔۔ایپل نے اپنے معروف سمارٹ فون برانڈ ’آئی فون 14 پرو‘ کو مفت دینے کا اعلان کردیا۔
اکانومی ڈاٹ پی کے‘ کے مطابق ایپل نے معروف سمارٹ فون برانڈ ’آئی فون 14 پرو‘ کو مفت دینے کا فیصلہ موبائل فونز کی سکیورٹی کو بڑھانے کے لیے کیا۔
ایپل تجربہ کار سکیورٹی ریسرچرز کو آئی فون 14 پرو مفت دینے کے ساتھ ساتھ پانچ ہزار ڈالر سے دس لاکھ ڈالر تک کا انعام دینے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔ ان تمام انعامات کو جیتنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایپل کی جانب سے جس سکیورٹی ماہر کو آئی فون مفت دیا جائے گا وہ اُسے ہیک کر کے دکھائے گا۔
دراصل ایپل کی جانب سے یہ فیصلہ اپنے آئی فونز کی سکیورٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ صارفین کے موبائل فونز مکمل طور پر محفوظ رہیں اور اگر کوئی سکیورٹی کا مسئلہ ہے تو وہ اس مقابلے کے دوران سامنے آ جائے۔
ایپل سے مفت آئی فون 14 پرو اور لاکھوں ڈالر جیتنے کا کام آسان نہیں ہے کیونکہ آئی فون کی سکیورٹی میں نقص ڈھونڈنے کے لیے پہلے درخواستیں جمع کروائی جائیں گی اور پھر ایپل کی جانب سے کوالیفائڈ ماہرین کو اس کام کے لیے منتخب کیا جائے گا۔
ایپل کی جانب سے اِس مقابلے کے لیے جن ماہرین کو چنا جائے گا وہ ایپل کے سکیورٹی بریچ پر تحقیقات کریں گے اور اُس میں نقص ڈھونڈیں گے جبکہ ماہرین کو دیے جانے والے فون ایپل کی ہی ملکیت رہیں گے اور وہ صرف اُس وقت تک سکیورٹی ماہرین کے پاس رہیں گے جب تک یہ مقابلہ جاری رہے گا۔
مقابلے کا مقصد ایپل کی جانب سے آئی فون صارفین کو اس بات کی یقین دہانی کروانا ہے کہ اُن کا موبائل فون ہیکنگ سے پاک اور مکمل طور پر محفوظ ہے اور ایپل کے سیفٹی معیار پر پورا اترتا ہے۔