38

پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

محکمہ انسداد دہشت گردی نے ضلع خیبر میں آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زیر حراست دہشت گردوں کی اطلاعات پر ضلع خیبر میں آپریشن کیا گیا، اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔