35

سرگودھا میں ڈمپر کی ہائی روف کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق

سرگودھا میں لاہور روڈ پر ڈمپر نے ہائی روف کو ٹکر مار دی، واقعے میں گاڑی میں سوار 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سرگودھا میں لاہور روڈ پر احمد والا کے قریب ڈمپر اور ہائی روف کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔