ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) کے صارفین اب اپنا فون نمبر شیئر کیے بغیر ویڈیو اور آڈیو کالز بھی کر سکیں گے۔
ایکس کے مالک ایلون مسک نے جمعرات کو ایک پوسٹ میں بتایا کہ ایکس پر یہ نئی اپڈیٹس آئی او ایس ، اینڈرائیڈ، میک اور کمپیوٹر سب میں فعال ہوں گی اور اس کیلئے فون نمبر کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔
مسک چاہتا ہیں کہ ان کی کمپنی ”X Tencent Holdings Ltd“ ”WeChat“ کی طرح بن جائے، جو ایک میسجنگ سروس سے سپر ایپ بنی ہے۔
وی چیٹ سوشل میڈیا اور ویڈیو گیمز سے لے کر فنٹیک تک سب کچھ پیش کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: فحش سائٹ سے نام تبدیل کرنے پر ٹوئٹر انڈونیشیا میں بلاک
ایکس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر لنڈا یاکارینو نے کہا کہ ایکس میں ادائیگی اور بینکنگ جیسی خصوصیات بھی شامل ہوں گی۔
مسک نے گزشتہ سال ”ٹوئٹر“ کو 44 بلین ڈالر میں خریدا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایکس ایک ”مؤثر عالمی ایڈریس بک“ کے طور پر کام کرے گا۔
خیال رہے کہ پلیٹ فارم نے حال ہی میں بائیو میٹرک ڈیٹا جمع کرنے کے لیے اپنی پرائیویسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔
ایکس نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ اس کی ”بائیو میٹرک“ سے کیا مراد ہے۔
حالانکہ دوسری کمپنیوں نے اس اصطلاح کو کسی شخص کے چہرے، آنکھوں اور انگلیوں کے نشانات سے حاصل کردہ ڈیٹا کو بیان کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔
ایکس نے یہ بھی کہا کہ صارفین کی ملازمتوں اور تعلیمی تاریخ کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جائیں گی۔