پنجاب میں صحت کارڈ پر آنکھوں کا آپریشن بند کردیا گیا۔ اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے آنکھوں کے آپریشن کرنیوالے اسپتالوں کو آگاہ کردیا۔ صوبے کے نجی اسپتالوں میں صحت کارڈ پر موتیا کے آپریشن نہیں ہوں گے۔
پنجاب میں صحت کارڈ پر آنکھوں کے آپریشن بند کردیئے گئے جبکہ ہرنیا اپینڈکس، پتے کی پتھری کے آپریشن کے مریضوں کو بھی محدود ادائیگی کرنی ہوگی۔
اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے پنجاب بھر میں آنکھوں کے آپریشن کرنے والے اسپتالوں کو آپریشن بند ہونے سے متعلق آگاہ کردیا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے نجی اسپتالوں میں صحت کارڈ پر موتیا کے آپریشن نہیں ہوں گے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہرنیا، اپینڈکس، پتے کی پتھری کے آپریشن کے مریضوں اور پروسٹیٹ، بچے دانی کے آپریشن پر بھی مریضوں کو 30 فیصد ادائیگی کرنا ہوگی۔
انشورنس کمپنی کے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔