101

الیکٹرانک کولر سے کرنٹ لگنے والا طالب علم جاں بحق

شیخوپورہ گورنمٹ ایم سی بوائز ہائی سکول میں کرنٹ لگنے سے پہلی جماعت کا طالب علم جاں بحق ہو گیا ہے طالب علم ریحان کی ہلاکت الیکٹرک واٹر کولر شارٹ ہونے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ جنڈیالہ روڈ پر واقع گورنمٹ ایم سی بوائز ہائی سکول میں کرنٹ لگنے سے پہلی جماعت کا طالب علم جاں بحق ہو گیا۔طالب علم ریحان کی ہلاکت الیکٹرک واٹر کولر شارٹ ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے  6 سالہ طالب علم چھٹی ہونے سے قبل پانی پینے گیا اور الیکٹرک واٹر کو چھونے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا ہے۔

کم سن لخت جگر کی موت کی خبر سنے ہی والدین غم سے نڈھال ہیں افسوس ناک واقع کی خبر سنتے ہی ضلعی انتظامیہ اور ایجوکیشن کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں ہیں۔ والدہ کا کہنا ہے کہ میرے لخت جگر کی موت سکول انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے ہوئی ہے واقع پر سی او ایجوکیشن نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے تھانہ بی ڈویژن پولیس موقع پر پہنچ کاروئی میں مصروف ہے ۔