106

والدہ سے بدتمیزی سے روکنے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا

فیصل آباد میں والدہ سے مبینہ بدتمیزی سے روکنے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں والدہ سےبدتمیزی سےروکنےپربڑےبھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔

ورثا نے بتایا کہ شعمون نےبڑےبھائی کووالدہ سےتلخ کلامی سےروکا تھا جس پر زین نے چھری کے وار سے چھوٹے بھائی کی جان لے لی۔

اہل خانہ کے مطابق زین نشے کا عادی ہے اور حجام کا کام کرتا ہے۔