116

وفاقی محتسب انسداد ہراسگی کی شکایات کیلئے ایپلی کیشن لانچ

وفاقی محتسب انسداد ہراسگی نے شکایات کیلئے ایپلی کیشن لانچ کر دی جس کے ذریعے کسی بھی علاقے سے شکایت درج کرائی جاسکے گی۔

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسگی فوزیہ وقار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہراسگی کا مسئلہ پوری دنیا میں ہے، جامعات میں ہراسگی کی شکایات آئی ہیں ، 2019 میں 56 فیصد طلبہ کو ہراسگی کا سامنا رہا، رپورٹ کے مطابق تعلیی اداروں میں 26فیصد طالبات ہراساں ہوئیں۔

فوزیہ وقار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بہاولپور اور اقراء یونیورسٹیز سے شکایات آئی ہیں، بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی میں جو واقعہ ہوا افسوسناک ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ 2022 میں 857 ہراسگی کے کیسز آئے باقی پراپرٹی کے کیسز تھے، خواتین کو ترقی کے مواقع نہ دینا اور تنخواہ کم دینا بھی ہراسگی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گھریلو تشدد کے کیسز ہمارے ادارے کی حدود میں نہیں آتے، گھریلو ملازم یا ملازمہ کے ساتھ ہراسگی ہوئی ہے تو وہ ہم کیس سن سکتے ہیں، مردوں کے ایک دوسرے کے ساتھ تفریق کرنے کے کیسز آتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کے ذریعے بھی طلباء میں آگاہی دینا ہے۔