34

پشین: سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان کے ضلع پشین میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشین کے علاقے سرخاب مہاجر کیمپ میں کارروائی کی گئی، کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنسڈ بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت شکر دین عرف عمر خالد، امین اللہ، احمد اللہ اور عبدالفتح کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے ایک رائفل، 3 ٹی ٹی پستول، 4 دستی بم اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی لاشوں کو مزید کارروائی کیلئے استپال منتقل کردیا گیا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے علاوہ دہشت گردی کی مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔