34

فیصل آباد: بجلی کا 38 ہزار بل آنے پر ایک اور نوجوان کی خودکشی

لاہور کے بعد پنجاب کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد میں مقروض نوجوان نے بجلی کا بل 38 ہزار روپے موصول ہونے پر خودکشی کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر فیصل آباد کے علاقے صابری ٹاؤن میں خودکشی کی۔ فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے بل زیادہ آنے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان حمزہ نے فائرنگ سے اپنے سر کو نشانہ بنایا۔ شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی نوجوان دم توڑ گیا جس کی والدہ نے حکام کو حقائق سے آگاہ کیا۔

نوجوان کی والدہ کا کہنا ہے کہ ”حمزہ پہلے ہی مقروض تھا، پھر بجلی کا بل 38 ہزار روپے سے زائد آگیا۔ میرا بیٹا کہہ رہا تھا کہ بجلی کا زیادہ بل آیا ہے، کہاں سے ادائیگی کروں؟“ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔