فیصل آباد میں مبینہ طور پر بجلی کے تار چراتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 2 نوجوان ہلاک ہوگئے، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں کھیتوں سے گزرنے والی ہائی وولٹیج تاروں کو کھمبے سے کاٹتے ہوئے 2 نوجوانوں کو کرنٹ لگ گیا، دونوں نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
اہل علاقہ نے لاشیں کھیتوں میں پڑی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، پولیس کے مطابق سلیم اور قاسم بجلی کے تار چرانے کی کوشش کر رہے تھے کہ کرنٹ لگ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے تار کاٹنے والے آلات بھی ملے ہیں، ابتدائی کارروائی کے بعد لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔