34

صوابی: درخت کٹائی پر دو فریقوں میں فائرنگ، 4 بھائی جاں بحق

صوابی میں اپنی زمین سے درخت کاٹنے پر ایک فریق کی فائرنگ سے چار بھائی جاں بحق ہوگئے۔

صوابی مانیری کے علاقے میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک ہی حاندان کے چار افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق فریق اول اپنی زمین پر درخت کٹاٹی کر رہا تھا کہ دوسرے فریق نے ان پر فائرنگ کردی۔

زخمی اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق افراد میں ولی اللہ، سفطین، عماد اور عامر شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی جب کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔