377

کل جماعتی حریت کانفرنس کے کارکن محمد یوسف ندیم شہید 


سرینگر ۔ مقبوضہ کشمیرمیں ضلع بڈگام میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے کارکن محمد یوسف ندیم کو گولی مار کر شہید کردیا گیا جبکہ بھارتی پولیس کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف شوپیاں میں مسلسل چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال جاری رہی ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔ پلوامہ اور شوپیاں کے اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔ نامعلوم نوجوانوں نے مختلف مساجد کے لاڈ سپیکروں کے ذریعے شوپیاں میں مسلسل ہڑتال کا اعلان کیا۔

پولیس نے ضلع بھر سے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری طرف نامعلوم مسلح افراد نے ضلع بڈگام میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے کارکن محمد یوسف ندیم کو گولی مار کر شہید کردیا ہے ۔ضلع بڈگام کے گاں سندی پورہ کے رہائشی محمد یوسف ندیم کو نامعلوم مسلح افراد نے بیروہ کے علاقے چیرن گام میں گولی مار کر شہید کیا گیا ۔ محمد یوسف کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی کے ساتھ وابستہ تھے۔