35

لکی مروت : رقم کے تنازع پر تصادم، 4 افراد جاں بحق

لکی مروت کے میلے میں رقم کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، جھگڑے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لکی مروت میں ایک میلے میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑائی رقم کے لین دین کے تنازع پر ہوئی، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردیں۔