37

کراچی: کالعدم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والا ٹارگٹ کلر گرفتار

سندھ رینجرز اور ایس آئی یو نے چنیسر گوٹھ محمود آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے اور لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا، ملزم اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق سندھ رینجرز اور ایس آئی یو نے کراچی کے علاقے چنیسر گوٹھ محمود آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم راشد بلوچ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم بی ایل اور لیاری گینگ وار سے ہے، جس سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔

فورسز کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ساتھیوں کے ہمراہ 7 اگست کو چنیسر گوٹھ میں عادل عرف ناکھا کو قتل کیا تھا۔