45

کورونا کا نیا ویرئینٹ، پہلا کیس منظر عام پر آگیا

کورونا کے نئے ویرئینٹ کی 4 ممالک میں موجودگی کا انکشاف، برطانیہ میں پہلا کیس سامنے آگیا۔

ڈبلیو ایچ اونے متغیر۔ بی اے۔ کے متعلق تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال اس کی مانیٹرننگ جاری ہے۔ تاحال اس وائرس کے متعلق زیادہ معلومات نہیں ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے 5 مئی 2023 کو کووڈ کے خلاف گلوبل پبلک ہیلتھ ایمرجنسی ختم کردی تھی۔ تاہم کووڈ کے اب تک 30 ویرئینٹ سامنے آچکے ہیں جن میں ایریس یا ای جی پوائنٹ فائیو تیزی سے پھیل رہاہے ہے اور51 ممالک کے لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

سائینسدانوں کی نئے ویرئینٹ کے خلاف ویکسین کی تیاری جاری ہے۔