43

نیویارک میں ٹِک ٹاک ایپ پر پابندی عائد

اعلیٰ امریکی سکیورٹی حکام نے سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیکرٹِک ٹاک ایپ پر پابندی عائد کر دی

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلیٰ امریکی سکیورٹی حکام نے سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئےامریکہ کے متعدد شہروں اور ریاستوں میں مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ پرباپندی عائد کی ہیں۔

ٹِک ٹاک ایپ کو امریکہ میں 150 ملین سے زیادہ صارفین استعمال کرتے ہیں۔

نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز کی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ شہر کے تکنیکی نیٹ ورکس کے لیے ایک سیکورٹی خطرہ ہے۔

ٹِک ٹاک نے کہا کہ اس نے چینی حکومت کے ساتھ امریکی صارفین کا ڈیٹا شیئر نہیں کیا اور نہ ہی شیئر کرے گا اورٹِک ٹاک صارفین کی رازداری اور حفاظت کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز سمیت اعلیٰ امریکی سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک ایک خطرہ ہے۔

خیال رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 میں ٹِک ٹاک کے نئے ڈاؤن لوڈز پرپابندی لگانے کی کوشش کی لیکن عدالتی فیصلوں کی ایک سیریز نے پابندی کو نافذ ہونے سے روک دیا۔