اٹک سے افسوسناک خبرسامنے آئی ہے۔ حسن ابدال میں 500روپے کے ایزی لوڈ کے تنازع پرگاہک نے دکاندارپرفائرنگ کردی جس سے دکاندارموقع پرجاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاہک کی فائرنگ سے دکاندارجاں بحق، بیٹا اوربھتیجا زخمی ہوئے۔ ملزم فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق دکاندارکی فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔